• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ گھر دینے کی بجائے مٹی کا ڈھیر کردئیے گئے ، مولانا فضل الرحمان

ریاض (شاہدنعیم ) جمعیت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان کسی طور آئین کے مطابق نہیں چل رہا اور نا ہی حکومت وقت آئین کی پاسداری کررہی ہے، 50لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے نے3ماہ میں 50لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا، میڈیا پر پابندیاں لگا کر آزادی رائے کو دبایا جا رہا ہے، جب میڈیا کی آواز کودبایا جائے تو سمجھ لینا چاہئے کہ فیصلہ سازی کہاں سے ہو رہی ہے۔ ریاض میں اپنے اعز از میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت 18 بلین ڈالرز کے زرمبادلہ کو کم کرکے 8 بلین ڈالرز پرلے گئی، روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت بدحالی کا شکار ہے، عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین