فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں قائم ایک اسکول سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق رات 3 بجے کے قریب اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تلاشی کے دوران دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ساجد اور 23 سالہ وقاص سے ہوئی جو آپس میں دوست تھے۔
ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تھانا منصور آباد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں۔