• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد:مسجد میں بچوں پرتشدد، معلم گرفتار


حیدرآباد کی مسجد میں بچوں پرتشدد کےالزام پرپولیس نے معلم کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد میں معلم شبیر احمد نے سبق یاد نہ ہونے اور چھٹی کرنے پر بچوں کی ربڑ کے پائپ سے پٹائی لگائی تو وہاں موجود ایک شخص نے معلم کو بچوں کو مارنے سے منع کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بچوں کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے معلم شبیر احمد کو گرفتار کرلیا ۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ معلم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد کے مدرسے میں بچوں پر مولوی صاحب کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

 وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کہیں بھی کسی صورت قبول نہیں، تشدد کے رجحان کو روکنے کے لئے محکمہ تعلیم محکمہ مذہبی امور کے ساتھ مل کرکونسلنگ کا پروگرام بنائے۔ بچے معصوم ہیں ان کی تعلیم و تربیت شفقت سے کی جائے۔

تازہ ترین