• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمازون نے دبنگ گرل سوناکشی کو ماموں بنا دیا

آن لائن خریداری میں صارفین کے ساتھ دھوکا دہی اور غلط سامان کی ترسیل معمول کی بات ہے لیکن جناب یہاں تو مشہورشخصیات کو ماموں بنانے میں بھی ای کامرس کمپنیاں پیچھے نہیں رہیں۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا دنیا کی مشہور ای کامرس کمپنی ایمازون کے ہاتھوں ماموں بن گئیں۔


سوناکشی نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکا دہی کی کہانی اور تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آن لائن اسٹور ایمازون سے 18 ہزار روپے مالیت کا ایک جدید ترین موبائل ہیڈ فون خریدا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایمازون پر بھروسہ کیا اور انہیں سامان کی فراہمی بھی کی گئی لیکن نفیس ڈبے میں ہیڈفون کے بجائے نٹ بولٹ ڈیلیور کردیا۔


سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے پر ایمازون کے کسٹمر کانٹیکٹ سینٹر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کمپنی نے جوابی ٹوئٹ میں ناصرف سوناکشی سے معافی مانگی بلکہ اسے یہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک یو آر ایل بھی فراہم کردیا جہاں اس معاملے کی شکایت کرنے کی درخواست کی گئی اور ساتھ یقین دہانی بھی کرائی کہ انتظامیہ ان سے اس حوالے سے رابطے میں رہے گی۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگ مذاق بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین