• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد از جلد وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہوں، ماریا کورینا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور نوبل انعام یافتہ ماریا کورینا مچاڈو نے کہا ہے کہ جلد از جلد اپنے وطن واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز تشدد، بدعنوانی اور منشیات اسمگلنگ کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہیں۔

ماریا کورینا مچاڈو کا مزید کہنا تھا کہ ایک آزاد وینزویلا کو ہم امریکا کا توانائی مرکز بنائیں گے۔

قبل ازیں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے۔

ماریا کورینا نے کہا کہ مادورو کو اب بین الاقوامی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔ وینزویلا میں اب امن ہوگا اور سیاسی قیدی رہا کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید