• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر پاس کی تعمیر میں من پسند افراد کو نوازنے کا الزام، رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب تحقیقات شروع

  لاہور (نمائندہ جنگ)فیصل آباد میں انڈر پاس کا نقشہ تبدیل کرانے اور من پسند افراد کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے الزام پر نیب نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثنا اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کیمطابق نقشہ تبدیلی سے قبل رانا ثناء اللہ کے من پسند افراد نے وہ زمین خریدی جہاں انڈرپاس بننا تھا۔ انڈر پاس بننے سےزمین کمرشل ہو گئی اور قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔نیب لاہور نے اس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔ 
تازہ ترین