• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کے بعد بھی قبائلی عوام مایوسی کا شکار ہیں ، سراج الحق

باجوڑ(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کےمر کزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٖفاٹا خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد بھی قبائلی عوام مایوسی کا شکار ہیں ، انضمام کے عمل میں تاخیر سے قبائلی اضلاع سرزمین بے آئین بن کر رہ گئے ، حکومت جلد قبائلی اضلاع میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کرا ئے ، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے عدالتی نظام نافذ کر ے ۔ وہ باجوڑ خا رمیں جامعہ احیاء العلوم میں اجتماع سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سراج الحق نے بتایا کہ جماعت اسلامی اللہ کے دین کی تحریک ہے اور الیکشن ہمارے کام کا حصہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے بتایا کہ الیکشن 2018؁ء شفاف اور آزادانہ نہیں تھے جس کی گواہ ساری قوم ہے ، جماعت اسلامی معاشرے کی اصلاح کیلئے کام جاری رکھے گی ۔
تازہ ترین