• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف جائیداد، رپورٹ پیش نہ کرنے پرایف آئی اے انسپکٹر کے وارنٹ جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جائیداد کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کیلئے عدالت پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے بینظیر قتل کیس میں ضمانت کے بعد مفرور ہوکر اشتہاری ہونے والے ملزم پرویز مشرف کی تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد کی معلومات طلب کی تھیں، ہفتہ کے روز جب مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے انسپکٹر سمیت پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز بھی دستیاب نہیں ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے پراسیکیوٹر کو طلبی کیلئے پندرہ جنوری کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔
تازہ ترین