• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6،بارکھان3،دالبندین صفر،گوادر14،قلات منفی 5، خضدار 3،لسبیلہ10 ،نوکنڈی6 ،سبی8 ،تربت12 ،ژوب 1اور زیارت میں منفی8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا امکان ہے۔
تازہ ترین