• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، رزاق دائود

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داودکا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ روپے کی قدر کم ہو تو قرضے بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن جو حالات ہیں اس میں روپے کی قدر کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جا سکتیں، پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے۔

وزیراعظم کے مشیر رزاق داود نے ایکسپو سینٹر لاہور میں فرنیچر نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی روپے کی قدر کم کرنا ضروری تھا ۔سیاسی بیانات کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑتا میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔

رزاق داود کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے پر غور کریں گے۔ بیلنس آف پیمنٹ کامعاملہ ہر ہفتے زیر بحث آتا ہے آہستہ آہستہ بہتری ہوگی۔

تازہ ترین