• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس کی جگہ سمارٹ کارڈ کا اجراء آج سےہو گا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب لاہور کے بعد صوبے کے باقی اضلاع میں آج پیر سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن بکس کی جگہ سمارٹ کارڈ کا اجراء کر رہا ہے، ایکسائز حکام کے مطابق لاہور میں ہفتہ کے روز سمارٹ کارڈکا اجراء کر دیا گیا تھا، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نئی رجسٹریشن پر تو رجسٹریشن بکس پر لازمی سمارٹ کارڈ کااجراء ہو گا اس کیلئے فیس 530روپے ہو گی،واضح رہے کہ سمارٹ کارڈ کے اجراء کا منصوبہ پچھلے ایک سال سے تعطل کا شکار تھا جس کے اجراء کیلئے کئی مرتبہ تاریخیں دی گئیں تھیں ، اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ بعض ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے سمارٹ کارڈ کے اجراء کا منصوبہ تعطل کا شکار رہا ۔
تازہ ترین