پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دیپالپور کی تاج کالونی میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نوید اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور والد شیر افضل کو گولیاں مار دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچی جس نے زخمی شیر افضل کو تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال دیپالپور منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔