وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ذہنی مریض ہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے، اداروں کے خلاف زہر اگل کر معافی مانگنا آصف ذرداری کی عادت بن گئی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ آصف زرداری جتنی بھی دھمکیاں دیں انہیں جیل جانا پڑے گا، زرداری چوری کا حساب دیں دھمکیاں نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹوں سے حکومت بنائی ہے، کسی کا باپ بھی نہیں گراسکتا، سازشوں کا دور گزر گیا ہے، اب جو کام کرے گا حکومت میں رہے گا۔
شوکت یوسف زئی نے کہا کہ زرداری جھوٹ بول کر اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں، باتوں کی سیاست میں کچھ نہیں رہا، وہ کبھی کبھی بہک جاتے ہیں ۔