لندن : ٹام ہینکوک
تائی پے: کیتھرین ہل
واشنگٹن : دیمتری سواستو پولو
چین نے چینی ٹیلی کامز کمپنی ہووائے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانژو کی گرفتاری کے وارنٹ کی منسوخی کا مطالبہ کرنے کے لئے امریکا کے سفیر کو بیجنگ میں طلب کیا ہے، جو تازہ ترین علامت ہے کہ ان کی حراست دو طاقتوں کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کا سبب بنی ہے۔
وینکور میں مینگ وانژو کی حراست کے بعد چین کا کینیڈا کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی دینا اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ چین کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات میں ردعمل کس طرح کشمکش میں ہے۔
ہوائے کے بانی رین ژینگفی کی بیٹی مینگ وانژو کو امریکا کی حوالگی کی درخواست پر بعد میں وینکور میں گزرتے ہوئے یکم دسمبر کو گرفتار کیا گیا۔ ایک پراسیکیوٹر کے مطابق جمعہ کو شہر میں ان کی ضمانت کی سماعت میں واشنگٹن نے مینگ وانژو پر ایران پر امریکی پابندیوں کو چکمہ دینے کے لئے امریکی بینکوں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ۔
رائٹرز کی جانب سے بیان کردہ عدالتی دستاویز کے مطابق مینگ وانژو کو بتایا گیا تھا کہ انہیں ضمانت دی جائے گی،کہا گیا کہ وہ معوم ہیں اور بلند فشار خون کی مریضہ ہیں،بیماری کی وجہ سے گرفتاری کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔
مینگ وانژو کی گرفتاری سے فوری طور پر خدشات ابھرے کہ امریکا اور چین میں تجارتی جنگ میں عارضی صلح جس کا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جنگ پنگ ایک پفتہ پہلے اعلان کیا تھا،ختم ہوجائے گی۔
تاہم امریکی تجارتی نمائندہ رابرٹ لیتحرائزر نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے مقصد کے تحت ہونے والے مذاکرات پر یہ معاملہ واقعی زیادہ اثرانداز نہیں ہونا چاہئے۔
رابرٹ لیتھائزر نے اتوار کو سی بی ایس ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ ایک مجرمانہ معاملہ ہے،میں نے جس یچز پر کام کیا یہ اس سے قطعی مختلف ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے اپنا پرزور احتجاج درج کرانے کیلئے اتوار کو امریکا کے سفیر ٹیری برینڈسنڈن کو طلب کیا تھا۔نائب وزیر خارجہ لی یو چینگ نے جیسا یہ کہ کہہ کر وزارت کا حوالہ دیا تھا کہ امریکا نے انتہائی ناپسندیدہ طریقے سے چین کے شہریوں کے مفادات اور جائز حقوق کی خلاف ورزی کی تھی۔
لی یو چینگ یہ کہہ کر حوالہ دیا کہ غلط فہمی میں کی گئی کارروائی کو فوری طور درست کرنے اور چینی شہری کے وانٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کیلئے ہم نے امریکا پر زور دیا کہ چین کے جائز اور پرخلوص مقام کیلئے توجہ دے ۔
چین کی وزارت خارجہ نے مینگ وانژو کی فوری رہائی کے مطالبے اور شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے کینیڈا کے سفیر کو بھی ہفتہ کو بیجنگ طلب کیا۔
لی یو چینگ نے کہا کہ ایسا کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج ہوں گے اور کینیڈا اس کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کی مینگ وانژو کی گرفتاری قانون سے اعراض، بلا جواز،بے رھمانہ اور انتہائی نقصان دہ ہے۔
چین کی سب سے کامیاب ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہووائے امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے میں ناکام رہی ہے کیونکہ واشنگٹن نے طویل عرصے سے مقامی کمپنیوں کو حاصل کرنے اور بڑے مقامی نیٹ ورکس اس کا سامان فروخت کرنے کی کوششوں کا راستہ روکا ہوا ہے۔
امریکی انتظامیہ کا خیال ہے کہ چینی کمپنی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ امریکا کی جاسوسی کے لئے آلات کے ذریعے چینی فوج کی مدد کرسکتی ہے۔
سینیٹ کی وزارت خارجہ کی کمیٹی کے اعلیٰ اراکین میں سے ایک فلوریڈا کے ریپبلکن میکرو روبیو نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکا میں کام کرنے سے ہووائے کو روکنے کیلئے قانون سازی متعارف کرائیں گے۔ سی بی ایس ٹیلی ویژن کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اس طرح کی قانون سازی کو آگے بڑھائیں گے تو چینی ہاک مسٹر روبیو نے کہا کہ یقینا 100 فیصد۔
مسٹر روبیو نے کہا کہ ہووائے، زیڈ ٹی ای اور یدگر متعدد چینی کمپنیاں ہمارے قومی مفادات، ہمارے قومی اقتصادی مفادات اور ہماری وقمی سلامتی کے مفادات کیلئے خطرہ ہیں۔
امریکی سیکیورٹی کے حکام نے حقائق کا حوالہ دیا کہ مسٹر رین کمپنی قائم کرنے سے قبل پیپلز لبریشن آرمی میں ایک آفیسر تھے جو کمپنی اور چجنی مسلح افواج کے درمیان قریبی تعلق کی علامت ہے۔ ہووائے کا اصرار ہے کہ یہ ایک نجی کمپنی ہے جو اس کے ملازمین کی ملکیت ہے۔
حال ہی میں ہووائے مغربی مارکیٹس میں کامیاب قرار پائی، برطانیہ میں تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کے آلات سپلائی کررہی ہے۔ تاہم اس سال واشنگٹن نے اپنے اتحادیوں کو ہووائے کے آلات کے مبینہ خطرے کیلئے قائل کرنے کیلئے مہم کا آغاز کیا ، اور اس کے بعد فائیو آئی گروپس ممالکی حکومتیں جو امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس کو شریک کرتی ہیں، نے ہووائے کو فائیو جی نیکسٹ جنریشن موبائل نیٹ ورک جو اب نصب کیا جارہا ہے، کے معاہدوں سے خارج کردیا ہے۔
مینگ وانژو کی گرفتاری نے دو طرفہ اقتصادی تبادلے میں مصروف کمپنیوں میں ایک سرد لہر دوڑ گئی ہے جیسا کہ ایگزیکٹوز خوفزدہ ہیں کہ چین نے بدلہ لیا تو انہیں ہدف بنایا جاسکتا ہے۔
مینگ وانژو کے وکلاء صفائی نے جمعہ کو سماعت میں کہا کہ مینگ کو پہلے کینیڈا میں مستقل رہائشی کی حیثیت حاصل تھئی تاہم 2009 میں اس کی مدت ختم ہوگئی تھی۔
ہووائے، جس کا کہنا ہے کہ وہ مینگ وانژو کے کسی غلط عمل سے آگاہ نہیں ہے،نے کہا کہ وہ پیر کو ضمانت کی سماعت کی مسلسل پیروی کرے گا۔ ہفتہ کو ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ہمیں بھرپور اعتماد ہے کہ کینیڈا اور امریکی قانونی نظام درست نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔