• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی جارحیت پر او آئی سی کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازع کے دائمی اور منصفانہ حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری دباؤ ڈال کر بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے پلوامہ میں بے قصور کشمیریوں پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اسے دہشت گردانہ عمل قرار دیا ہے۔

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے مذکورہ واقعے میں شہید ہونے والے بے قصور کشمیریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں مظاہرین پر ہندوستانی افواج نے براہِ راست فائرنگ کی جس سے متعدد بے قصور کشمیری شہید ہو گئے۔

تازہ ترین