• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ اراضی لیز کیس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے جائیداد سے متعلق سوال پوچھا تھا، جس پر بتا دیا کہ اس سے میرا تعلق نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان پشاور میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اس لیے آج نیب دفتر میں پیش ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مالم جبہ اراضی لیز کیس سے کوئی تعلق نہیں، اس کیس میں یہ میری پہلی اور آخری پیشی ہے۔

اس سے قبل نیب نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کیا تھا،جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پشاور میں نیب کے دفتر پہنچے۔

نیب خیبرپختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ محمود خان کو سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا گیا تھا۔

نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ اراضی نجی کمپنی کو لیز پر دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تازہ ترین