• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اداروں کو آئینی حدود میں رہنے کا کہنا غلط بات نہیں‘

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اداروں کو آئینی حدود میں رہنے کا کہہ کر کوئی غلط بات نہیں کی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میںقمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری نے وہی بات کی جو بینظیر بھٹو کا جرم بنادی گئی اور انہیں سزابھی دی گئی،اگر یہ کہنا جرم ہے تو پیپلز پارٹی یہ جرم کرتی رہے گی۔


ان کا کہناتھاکہ احتساب یکساں ہونا چاہیے سلیکٹو احتساب قبول نہیں کریں گے،اپنی قیادت کے خلاف تحقیقات پر اعتراض نہیں،تحقیقات میں شفافیت نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ اگر تفتیش کی بنیاد پر ہی گرفتار کرنا ہے تو حکومتی وزراء جن کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا؟

انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج بھی وزراء اٹھارہویں ترمیم کے درپے ہیں،گملوں میں لگے لوگوں کو دیکھ لیا۔

تازہ ترین