• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید وفاقی وزیر بن گئے، حلف اٹھالیا

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی نے مراد سعید سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔


قومی اسمبلی میں اپنی گرج دار تقریر کے حوالے سے مشہور مراد سعید وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر کام کررہے تھے۔

10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا ، اس دوران انہوں نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کیے ، وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین