سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مختصر ملاقات کی۔
قومی اسمبلی ہال میں اجلاس میں شہباز شریف سے آصف علی زرداری نے مصافحہ کیا اور مختصر نوعیت کی گفتگو بھی کی۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان یہ مختصر دورانیے کا ٹکراو اس وقت ہوا جب اپوزیشن لیڈر ایوان سے باہر جانے کےلئے اٹھے تو سابق صدر بھی اپنی نشست سے اٹھ گئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے دونوں بڑے رہنماؤں اس موقع پر بات چیت بھی کی اور غیر رسمی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو، راجا پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، نوید قمر اور دیگر سیاسی قائدین بھی موجود تھے۔
سابق صدر نے اسمبلی ہال سے نکلنے کے بعد صحافی کے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر ان سے ملاقات کے امکان کے سوال پر کہا کہ’آپ کہہ دیں،ملاقات کرادیں،جو آپ کا حکم ہو‘۔
ایک سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ ہی میری گرفتاری کا خوف رہتا ہے۔
صحافی نے پوچھا زرداری صاحب الیکشن کا اشارہ کس سے ملا؟ انہوں نے جواب دیا کہ جلد الیکشن کا اشارہ آپ دوستوں سے ہی ملا ہے۔