• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کرنے والے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ۔مجرم علی بہادر کی طرف سے راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔ملزم کے خلاف گیارہ جون 2011میں تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے بارہ جنوری 2016کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔جس کے خلاف عدالت عالیہ سےرجوع کیا گیا تھا۔
تازہ ترین