• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل سے آگاہ ہیں، جامع اقدامات کرینگے،اسد عمر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل سے آگاہ ہے‘ اُنکے حل کیلئے جامع اقدامات کئے جائینگے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود‘ اسلام آباد ٹریڈرز ونگ پی ٹی آئی صدر چوہدری ندیم گجر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان، ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد خان، یاسین انجم اور چوہدری وسیم بھی موجود تھے۔ سردار طاہر محمود نے کہا کہ پراپرٹی کی اوپن فائلوں پر پابندی کی وجہ سے ڈیلرز کا کاروباری خسارہ بڑھ رہا ہے جس سے پراپرٹی ڈیلرز‘ ڈیویلپرز اور وابستہ لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سیکٹر ڈی بارہ اور جی گیارہ کی طرح سیکٹر آئی چودہ کے رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال کا نوٹس لیا جائے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ ای بارہ کے الاٹیز کیلئے پیکیج منظوری کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے۔
تازہ ترین