قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف اور خورشید شاہ کی ملاقات کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر یہ بتایا گیا کہ قائمہ کمیٹیوں کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پا گئے، اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
بتایا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن کو بیس بیس قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی، جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کو 10قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت کو قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ ملنے پر بھی اتفاق ہوا ہے،جس کے سربراہ ریاض فتیانہ ہوں گے۔