• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں نواز اور زرداری کی ملاقات کیوں نہیں ہوسکتی، خورشیدشاہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی یہ ملاقات کیوں نہیں ہوسکتی، قیادت کیخلاف مقدمات جھوٹے ، براہ راست کوئی الزام نہیں، حکومت کو ثبوت پیش کرنا ہونگے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت خود مڈٹرم انتحابات اور غیر یقینی کی باتیں کرتی ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے اور حالیہ صورتحال میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوسکتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں اور ان کے خلاف براہ راست کوئی الزام نہیں، حکومت کو آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا جب کہ سعودی عرب سے بھی حکومت کو ایک ارب ڈالر ملے ہیں اس کے باوجود عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔

تازہ ترین