• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"وی اسٹینڈ ود آصف علی زرداری" ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی امکانی گرفتاری کے خلاف ٹوئیٹر پر "وی سٹینڈ ود آصف علی زرداری" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کئے گئے ٹویٹس میں احتساب کے عمل کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔بعض ٹویٹر صارفین کی طرف سے اس ہیش ٹیگ کے تحت آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن کو بھی موضوع بحث بنایا گیا۔
تازہ ترین