کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف زرداری اور ا ن کی ہمشیرہ فریال تالپور آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہونگے جہاں وہ عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دیں گے جبکہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پرگرفتاری متوقع ہے، اس موقع پر ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے ارکان پارلیمنٹ کو کراچی طلب کرتے ہوئے آج(جمعہ) بینکنگ کورٹ پہنچنے کی ہدایات دی ہیں،پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری دے دی جائے گی۔