• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پشین قلعہ عبداللہ کو خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں شامل کیاجائے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مسلم لیگ ن کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر وناظم رحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن نے کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ پشین قلعہ عبداللہ کو خشک سالی سے متاثرہ ضلعوں میں شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں کیونکہ خشک سالی سے کوئٹہ ڈویژن زراعت گلہ بانی سے مکمل طورسے متاثر ہوچکاہے اکثر غریب متاثرہ لوگ کوئٹہ کی طرف ہجرت کررہے ہیں جوکہ ایک خطرناک عمل ہے جس سے شہروں پر عوام کا بوجھ بڑھ جائےگا اورمسائل زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوگا بیان میں کوئٹہ پشین قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنرز اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے تمام متاثرہ علاقوں تحصیلوں گلیوں گائوں کی فہرستیں ترتیب دیں جوخشک سالی سے متاثر ہوچکی ہیں کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ان کی ایک اچھی ٹیم ہونے کے ناطے فوری طور سے تینوں ضلعوں کی پی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر بحالی کے اقدامات شروع کرنے چاہئیں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلعوں کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھی ارسال کریں ۔
تازہ ترین