• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کرینہ کپور اور سیف علی خان کے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی ، ننھے تیمور کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیفینا ان دنوں جنوبی افریقہ میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے شہزادے تیمور کی دوسری سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی ۔

کیک کاٹتے ، اپنے پاپا سیف اور ممی کرینہ کے ساتھ کھیلتے ننھے تیمور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جبکہ کرینہ کپور اور سیف علی خان اپنے بیٹے کے ساتھ سیر و تفریح میں بھی مصروف ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے چھوٹے نواب تیمور علی خان پٹودی 20دسمبر کو 2016کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے جو صرف 2 سال کی عمر میں ہی اپنے والدین سے زیادہ مقبول ہوچکا ہے اور تیمور کی تصاویر اور خبریں روزانہ ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

درحقیقت انٹرنیٹ سرچنگ میں بھی وہ اپنے والدین سے آگے ہیں ۔

یاہو کی 2018 میں ہارٹ تھروب شخصیات میں کرینہ کپور یا سیف علی خان کی بجائے ان کے بیٹے تیمور علی خان 5 ویں نمبر پر رہے۔

تازہ ترین