• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی نے زرداری کی خفیہ جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

وفاقی وزیرعلی زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکامیں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز سامنے لے آئے۔

پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق شریف خاندان کی گمنام جائیدادوں کی طرح آصف زرداری کی خفیہ جائیدادوں کا بھی سراغ ملنے لگا۔

وفاقی وزیر میری ٹائم علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کے حوالے سے مبینہ دستاویز شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دستاویز کے مطابق 524 ایسٹ، سٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح ہے ۔


انہوں نے ان مبینہ دستاویزات کو پارٹی رہنما خرم شیر زمان کے اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا ہے اور سابق صدر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دائر کردہ درخواست کے لیے مزید معلومات قرار دیا ہے۔

واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔

تازہ ترین