لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور مراد سعید کی بھرپور تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ کوبنایا تو بڑی عجیب تنقید ہوئی کہ غلط آدمی کو اس عہدے پر بٹھا دیا، عثمان بزدار کا جینا مرنا سب پاکستان میں ہے ۔ کسی بھی سربراہ میں بہت سی خوبیاں ہوں لیکن اگر و ہ ایماندار نہ ہو تو باقی خوبیوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ۔ مجھے آج تک کسی نے یہ نہیں کہا کہ عثمان بزدار کمیشن لے رہا ہے ، فیکٹریاں بنا رہا ہے ،منی لانڈرنگ کر رہا ہے ، لندن اور پیرس میں فلیٹس بنا رہا ہے ۔ وزیراعظم نے مراد سعید کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو ہم نے وزیر مملکت بنایا لیکن اس نے اتنا زبردست کام کیا کہ ہم نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا۔