• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیلئے کل کی تاریخ انتہائی اہمقبل از وقت عام انتخابات میں کوئی قباحت نہیں‘ شیخ رشید

 پشاور (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ قبل از وقت عام انتخابات کرانے میں کوئی قباحت نہیں، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کیلئے 24 تاریخ کا دن انتہائی اہم ہے، 24کو احتجاج کا صرف ٹریلرچلے گا موسیقی بھی ہوگی لیکن پکاراگ کسی کے پاس نہیں، شہبازشریف دم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیر ریلوے نے کہا پشاورتاکراچی رحمان باباتیزترین ایکسپریس ٹرین کا آغاز خیر پختونخوا کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس کا کرایہ سب سے کم اوریہ کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔ اگلے سال مزید20نئی ٹرینیں شروع کرینگے اسکے علاوہ نئے سال میں تجارت کو15ٹرینوں تک بڑھائےنگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ریلوے سٹیشن پشاورکینٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے کہاکہ ہمارے پاس وسائل نہیں لٹاپٹاخزانہ ملا ہے ، اربوں روپے کاخسارہ ہے لیکن ہم نے آگے جانا ہے۔ صحافیوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھادیا ہے اسمبلی کی اوقات یہ کہ سب سے بڑے چو رکو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بنا دیا گیا شہباز شریف دم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، نواز شریف کیلئے24تاریخ اہم ہے احتجاج کا صرف ٹریلرچلے گا موسیقی بھی ہوگی لیکن پکاراگ کسی کے پاس نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کا سب سے باخبرسیاستدان ہوں میں نے جوپیشن گوئی کی ہے اسے غلط ثابت کریں تو پاکستان کی سیاست ہلاکررکھ دونگاانہوں نے کہاکہ یہاں صرف غریب کوسزاملتی ہے سیاستدان توہسپتال چلے جاتے ہیں ملک کولوٹنے والے معزز اور جسکی چھت ٹپکتی ہے وہ چور ہے انہوں نے کہاکہ ریمانڈکے دوران پروڈکشن آرڈرکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ شیخ رشید نے کہاکہ مجھے پختون سب سے زیادہ اچھے لگتے ہیں ان کےلئے خوشخبری ہے کیونکہ کل ایک تاریخی ٹرین کاافتتاح کرنے جارہے ہیں،پختونوں کے صوفیانہ شاعررحمان بابا کے نام پر ٹرین سروس شروع کررہے ہیں، رحمان بابا ٹرین روٹ الگ رکھاگیاہے جوعوام کوسہولت دے گا۔ٹرین کاکرایہ سب سے کم1350ہے اوریہ کم وقت میں کراچی پہنچے گی ، پشاورسے کراچی نئے ٹریک کےلئے اگلے سال مارچ سے پہلے معاہدہ کرینگے ، رحمان بابا ٹرین اورتمام ٹرینوں کی خودمانیٹرنگ کروں گا ، اگلے سال میں بیس نئی ٹرینیں شروع کرینگے تین سیاحتی ٹرینیں بھی شروع کرنے لگے ہیں نئے سال میں ٹریڈکوپندرہ ٹرینوں تک بڑھائینگے،ملاکنڈدرگئی کاسوچ رہے ہیں ۔
تازہ ترین