• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی لا کر پوسٹل سروسز کو پاؤں پر کھڑا کرینگے،مراد سعید

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پوسٹل سروسز کو ایک سال میں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے ۔پوسٹل سروسز میں جدید ٹیکنالوجی لائیں گے ۔موبائل منی آرڈ ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے ۔تین ماہ میں لاجسٹک کا عمل لا رہے ہیں جس سے جدت آ جائیگی۔ آئندہ سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں داخل ہوجائے گا۔ پاکستان پوسٹ پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اس کا خسارہ ساڑھےبارہ ارب تک پہنچ گیا۔پاکستان پوسٹ کی 80ہزار دیہات تک رسائی ہے۔ملک بھر میں پاکستان میں 13 ہزار پوسٹ آفس اور 47ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔ غفلت کی وجہ سے ادارہ خسارہ کا شکار ہوا۔ خسارے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسے ہم نے کبھی دل سے ریاستی ادارہ تسلیم نہیں کیا۔
تازہ ترین