اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سینٹ داخلہ کمیٹی کےچیئرمین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نےمقامی چرچ میں منعقدہ کرسمس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے کرسمس کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے،تقریب میں پاکستان کی سلامتی، ترقی،امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی، سینیٹر رحمان ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاپوری قوم مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہے، پاکستان میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، کرسمس کا پیغام محبت اور امن کی عکاسی کرتا ہے، آج محبت کے پرچار کا دن ہے،ہمیں چاہیےانبیاء کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنا ئیں۔