لاہور(اکنامک رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرنے کیلئے تحریک انصاف نے گرین سگنل دے دیا ہے اور شہباز شریف کو قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کئے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی اسی مثال کو قبول کر لیا جائے گا۔ اس امر کا اشارہ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نےگزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں اس وقت دیا جب انہوں نے کہا کہ مرکزی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی میں اس تجربہ کو دہرایا جاسکتا ہے۔