• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ شاہ محمود کے دورہ کابل کا اعلامیہ جاری

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ کابل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دورے کا مقصد افغان امن عمل کومزید مضبوط کرنا ہے، دورے کے دوران وزیرخارجہ اور افغان صدرکی طالبان اورامریکا کے دبئی مذاکرات پربات چیت ہوئی جبکہ افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سےبھی افغان امن مشن دبئی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں حالیہ امریکا،طالبان مذاکرات میں سعودی عرب اوریواےای بھی شریک تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہوے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کابل کا یہ تیسرا دورہ ہے،وزیرخارجہ اور افغان قیادت نے امن عمل کو مل کر آگے بڑھانے،پاکستان اورافغانستان باہمی تعلقات کی تمام پرتوں پربھی دوطرفہ تعاون یقینی بنانےپراتفاق کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابل کادورہ مکمل کرنےکےبعد تہران پہنچ گئےجہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین