لاہور ......مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نیب کے اوپر ادارہ مزید کرپشن کا ذریعہ بن جائےگا ، اس کا فائدہ ہونے کے بجائے انصاف کا عمل مشکوک ہو گا۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیب میں کوئی خرابی نہ ہونے کا تصور غلط ہے ،نیب میں بھی کالی بھیڑیں موجود ہیں، جن کا احتساب ہونا چاہیے،بددیانت لوگوں کو فارغ کر کے با کردار نمائندوں کو لانا چاہیے، نیا ادارہ بھی کرپشن کے نت نئے طریقے نکالے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو اپنے مد مقابل لا کر اپنی کمزوری کا اظہار کیا ،نیب کے قانون میں اس وقت تبدیلی مناسب نہیں، اب پنجاب میں نیب کارروائی کررہی ہے تو اس کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پلی بارگیننگ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے تفتیشی آفیسر کو انعام دینے کا قانون بھی تبدیل ہونا چاہیے۔