• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی افغان صدر،وزیر خارجہ سے ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو افغانستان اوراُسی روز ایران کا دورہ کیا ۔ پیر کی صبح کابل پہنچنے پر انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون اور رابطے بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفا ق کیا ۔افغان قیادت کی ہمسایہ ملکوں میں ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی،بغد ازاں وزیرخارجہ تہران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے بہتری کا موجب ہو گا،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔وزیرِ خارجہ نے افغانستان میں قیامِ امن کیلئے افغان حکومت کی قیادت میں جاری مصا لحتی عمل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔افغان صدر نے افغان امن عمل کے لیئے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین