لاڑکانہ ......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بھرپور ترقیاتی کام ہوئے لیکن ان کی مشہوری وفاقی حکومت کی طرح نہیں ہوئی، وفاقی حکومت تو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پہلے ہی تشہیری مہم چلاکر اپنی کارکردگی ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سےگفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ توانوائی منصوبوں کیلئے لیے جانے والے قرضوں سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے
ان کا کہنا تھا کہ زرعی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے سندھ سمیت ملک بھر میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں،2 سو ارب اورنج اور ڈیڑھ سو ارب میٹرو بس منصوبے پر ضائع کیے جارہے ہیں۔