لاہور(نمائندہ جنگ)نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، مسلم لیگ (ن)کےرہنما حمزہ شہباز کو آج طلب کرلیاہے ۔نیب لاہور کے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو آج دوپہر ایک بجے پیش ہونےکانوٹس جاری کردیا گیا ۔حمزہ شہبازاس سے قبل بھی صاف پانی کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں پیش ہوچکےہیں۔گزشتہ طلبی پر حمزہ شہباز کونیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے سوالنامہ بھی دیا گیا تھا ۔ مسلم لیگ (ن)کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حمزہ شہباز نے آج نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ مقررہ وقت پر نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ۔