نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی گئی پہلی فریٹ ٹرین کراچی سے پریم نگر ڈرائی پورٹ قصور پہنچ گئی، وزیر ریلوےشیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ تجربہ کامیاب رہا تو نجی شعبے کے اشتراک سے مزید کارگو ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔
ریلوے وزیر شیخ رشید احمد نے 25 دسمبر کو کراچی میں پہلی فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا تھا، نجی شعبے کے اشتراک سے چلنے والی پہلی کارگو ٹرین مقررہ وقت پر پریم نگر ڈرائی پورٹ قصورپہنچ گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی کمپنی ٹرین چلانے کے علاوہ تاجروں کا مال ان کے کاروباری مقامات تک پہنچانے کی بھی پابند ہوگی۔
وزیرریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ریلوے کا خسارہ مسافر ٹرینوں سے نہیں ،بلکہ زیادہ مال گاڑیاں چلانے سے کم ہوگا، تاجر کارگو ٹرین سے متعلق معلومات ٹریکنگ سسٹم سے حاصل کرسکتے ہیں۔