• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جم جانا ضرورت کے ساتھ ساتھ فیشن بھی بن گیا ہے۔ خواتین اب جم صرف موٹاپے میں کمی کے لیے ہی نہیں جاتیں بلکہ فٹنس اور پرفیکٹ لگنے کے لیے بھی جم کا ہی رُخ کرتی ہیں۔ جب بات ہو جم جانے کی، توجس طرح ورک آؤٹ کے لیے مخصوص لباس ضروری ہے بالکل اسی طرح دوران ورک آؤٹ ہلکا پھلکا محسوس کرنے کے لیےایک پرفیکٹ ہیئر اسٹائل کا ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔ورک آؤٹ کے دوران خواتین بالوں کے لیے درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

٭بال اپنی جگہ سمٹے رہیں

٭گردن سے دور رہیں

٭ہیئر اسٹائل نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ پسینہ بھی کم آئے

آپ کی رہنمائی کے لیے ہم چند پرفیکٹ ورک آؤٹ ہیئر اسٹائل کا ذکر کر رہے ہیں، جو نہ صرف آپ کو خوبصورت دکھائیں گے بلکہ دوران ورک آؤ ٹ آپ ہلکا پھلکا بھی محسوس کریں گے۔

ہائی پونی ٹیل

ہائی پونی ٹیل جم روٹین کے لیے ایک ایسا ہیئر اسٹائل ہے جو نہ صرف ’’ینگ لُک‘‘دیتا ہے بلکہ ہر عمر کی خواتین کے چہرے پر بے حد بھلا محسوس ہوتا ہے۔ اس اسٹائل کو اپنا نے کے بعد خواتین بل کھاتی زلفوں کو چہرے پر آنے سے بآسانی روک پاتی ہیں۔ 

ورک آؤٹ روٹین کے لیے آپ ہائی پونی ٹیل کم وقت میں آسانی سے بناسکتی ہیں۔ بال برش کرنے کےبعد اوپر کے رُخ پونی بنالیں اور بالوں کی ایک موٹی لٹ یوں ہی چھوڑدیں، یہ پونی جتنی اوپر ہوگی اتنی ہی دلکش محسوس ہوگی۔ پونی کو ہیئر بینڈ کے ذریعے مضبوط کرلیں اور اس کے بعد بالوں کی وہ لٹ جسے آپ نے چھوڑدیا ہے، ہیئر بینڈ کے اوپر اسے خوبصورتی کے ساتھ کور کرلیں۔

فرینچ بریڈ پونی ٹیل

فرینچ بیڈ کا جھکا جھکا اور دلکش انداز زیادہ تر خواتین کا انتخاب بنتا ہے شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا آفس ورک روٹین زیادہ تر خواتین آپ کو فرینچ پریڈ کے ہمراہ کھلے یا ادھ کھلے بالوں میں نظر آئیں گی ،یقینا آپ بھی فرینچ برید سے واقف ضرور ہوں گی تاہم اگر آپ جم جانے کے لیے سادہ پونی ٹیل کے حق میں نہیں ہیں تو فرینچ بریڈ کے ساتھ پونی ٹیل باندھیے۔ فرینچ بریڈ باندھنے کے لیے بالوں کو اوپر نیچے اور دائیں بائیں چار حصوں میں تقسیم کرکےفرینچ اسٹائل چوٹی باندھتے ہوئے نیچے کے بالوں کو پونی اسٹائل میں کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ہائی ناٹ

لمبے بال ہوں تو انھیں سنبھالنے کی ٹینشن لیکن اگر یہی بال چھوٹے ہیں تو انھیں باندھا کیسے جائے ؟کی ٹینشن ،شارٹ ہیئر کے ساتھ بالوں کا ہیئر اسٹائل آسان کام نہیں ،اگر آپ کے بال چھوٹے ہیںتو ہائی ناٹ ہیئر اسٹائل بھی آپ کے بالوں کے لیےبہترین ہے اور بے حد مقبول ہیئر ٹرینڈ بھی۔ بالوں کو سمیٹ کر سر پر جوڑا بنا لینا سننے میں جتنا عام لگتا ہے، دیکھنے میں اتنا ہی خاص ہوتا ہے۔ اس طرح بال سمٹے رہتے ہیں اور انہیں سنبھالنا بھی مشکل نہیں ہوتا۔

بریڈڈ میسی بن

میسی بن لُک پچھلے دو برسوں سے خواتین میں ایک مقبول ہیئر اسٹائل ہے۔ آپ میسی بن کو مزید اسٹائلش لُک دینے کے لیے بن کے ساتھ چوٹی کا اضافہ کرسکتی ہیں۔ آپ بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کرلیں، نچلے حصے سے چوٹی باندھنا شروع کریں اور ناٹ کی جانب پہنچیں، پھر تمام بالوں کو سمیٹ کر اونچی پونی بنالیں، لیجیے آپ کا خوبصورت میسی بن اسٹائل تیار ہے۔ میسی بن بریڈڈ لُک بھی ورک آؤٹ روٹین کے لیے بہترین ہیئراسٹائل ثابت ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین