اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے نظریہ پاکستان کی حفاظت ایٹم بم کی حفاظت سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ مخصوص ٹولہ 71سال سے ملک کی بوٹیاں نوچ رہا ہے۔ حکمرانوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں۔ نیب کی الماریوں میں کرپشن کے 150میگا اسکینڈل کی فائلیں پڑی گل سڑ رہی ہیں ، حکمران ،نیب اور عدالتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتیں تو آج ملک 96ارب ڈالر سے بھی زیادہ کا مقروض نہ ہوتا ۔منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ احتساب کے بے لاگ نظام کے بغیر بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ۔ نیب کی الماریوں میں کرپشن کے 150میگا سکینڈل کی فائلیں پڑی گل سڑ رہی ہیں مگر ان پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔