• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کو شہید کرکےحب الوطنی کی سزا دی گئی:حبیب اللہ شاکر

ملتان (سٹا ف رپورٹر)بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے حب الوطنی کی سزا دی گئی۔ بھٹو خاندان کے بغیر پاکستان ادھورا ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو قتل کرکے پاکستان سے حب الوطنی کا جذبہ ختم نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار سابق صدر ہائیکورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلأ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی میڈیا ٹرائل، عدالتی کیسز اور جیلوں سے نہیں ڈرتی اور ان چیزوں کے ڈر سے پیپلزپارٹی کے جیالے اور کارکن اپنا راستہ ہرگز تبدیل نہیں کریں گے بلکہ شہیدوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیں گے،اگر نیب ٹرائل کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن کسی کو این آر او دینے اور کسی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے سب کا احتساب کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ سقوط ڈھاکہ بھی نادان لوگوں کی سوچ کا نتیجہ تھی اور اب بھی نادان افراد جان لیں کہ ان کے فیصلوں کے نتائج کتنے خطرناک ہوسکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے کہا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹی ختم ہوسکی نہ ہوگی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ارشاد رسول اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان نشید عارف گوندل نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام بدنیتی پر مبنی نظر آرہا ہے۔اس موقع پر زوار حسین قریشی، رفیق احمد بھٹی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین