راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن بھر میں این جی اوز کے گرد گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تمام این جی اوز کو اپنے کوائف متعلقہ سوشل ویلفیئر آفیسر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،جو این جی او اپنےکوائف نہیں جمع کرائےگی اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔اس حوالے سے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ ڈویژنل سوشل ویلفیئر آفیسر اسلم میتلانے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بعض این جی اوز ڈیٹا بیس کولیکشن میں تعاون نہیں کرر ہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام این جی اوز،فلاحی و سماجی کام کرنے والے ایسے تمام اداروں سے حسابات کی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں جو ملکی یا غیر ملکی فنڈنگ سے چلتے ہیں۔