پنجاب کے شہر گجرات میں 5 ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے وین کو روکا اور پولیس ٹیم سے اسلحے کے زور پر زیر حراست اپنا ساتھی چھڑا کر لے گئے اور راستے میں پولیس سے چھڑائے گئے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گجرات کے علاقے وینس موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں تھانہ رحمانیہ کی پولیس وین ملزم عباس کا ریمانڈ لے کر واپس آ رہی تھی کہ ایک سفید کار میں سوار ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے اسے روکا اور اسلحے کے زور پر پولیس ٹیم سے اپنا ساتھی چھوڑا کر لے گئے اور راستے میں اپنے ساتھی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کو ملزم عباس زخمی حالت میں موضع ساہیوال کے نزدیک ملا جسے اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے۔