• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئرلائن کی منظوری

اسلام آباد(خبرایجنسی ) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری د یتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے، تاجر برداری کا ایئرلائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے تعاون سے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دی اور کہا کہ تاجر برداری کا ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔
تازہ ترین