• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور کی فلم کی کہانی خواجہ سرا نے لکھی

بھارتی اداکارہ سونم کپور کی ہم جنس پرستی پر مبنی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ ایک خواجہ سرا نے لکھی جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔


بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور اور اُنکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

یہ پہلی بار ہے کہ شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں انیل کپور اور سونم کپورسلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو نگے ۔


فلم کی کہانی نویس غزل دھلی ول نے ’ لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ بھی لکھی تھی۔غزل نے فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ میں نے ’ اس فلم کو لکھنے کا آغاز 26 مہینے قبل کیا تھا، فلم بننے میں دو سال کا عرصہ لگا مگر مجھے ایسے لگا کہ جیسے کئی دہائیاں بیت گئیں۔‘

متنازع موضوع پر مبنی اس فلم میں سونم کپور کے علاوہ جوہی چاولہ بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ بھارت میں فلم کا موضوع منفرد ہونے کی وجہ سے اہمیت دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین