• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیخیں نہ ماریں مقابلہ کریں، شیخ رشید کا زرداری کو مشورہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ چیخیں نہ ماریں مقابلہ کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نواز شریف سے ایک ہزار گنا زیادہ مضبوط کیسز ہیں،ابھی تو بہت سے کیسز پائپ لائنوں میں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،سندھ میں گورنر راج نہیں آرہا،چور معزز کہلا رہے ہیں، ساری پارٹیوں کے نیب زدہ لوگوں کا لیڈر شہباز شریف ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ضرورت ہوئی تو دوسری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بناکر اس کےچیئرمین بن جائیں گے،ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنتا نظر آ رہا ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو ایل این جی کا کیس باقی ہے، جو آدمی سائز سے زیادہ بولے سمجھ جائیں اسے پتہ چل گیا ہے کہ اس کا وقت آگیا۔

انہوں نے کہاکہ چور معزز کہلا رہے ہیں، میرا کلیجہ پھٹا ہواہے، جیل میں جاکر ان کے کپڑے نہیں بدلتے اور پروڈکشن آرڈر آجاتا ہے، اسپیکر کا یہ فیصلہ غلط ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر عمران خان سے بات کروں گا،آصف زرداری کو معلوم ہے ان کے خلاف نواز شریف سے ایک ہزار زیادہ گنا کیسز ہیں،ان کے وکیل خود مجھے کہہ رہے ہیں کہ برے پھنس گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا مستقبل وہی ہے جو آصف زرداری کا ہے،یہ سب زرداری کے ملازم ہیں۔

تازہ ترین