• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس لغاری کا جنوبی پنجاب، بہاولپور صوبوں کا ترمیمی بل لانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اویس لغاری نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے لئے ترمیمی بل لانے کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اویس لغاری نے کہا کہ بہاولپور میں صوبائی کابینہ اجلاس سے جنوبی پنجاب کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ایک آئین میں ترمیم کا بل لارہے ہیں، جس میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الگ صوبہ چاہیے، میٹنگ سے تسلیاں نہ دیں، ملتان اور ڈیرا غازی خان ڈویژن پر مشتمل الگ صوبہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ضلع لاہور کو ترقی دی تھی، لیکن موجودہ وزیراعلیٰ کے اپنے ضلع کی حالت خراب ہے۔

تازہ ترین