• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کےجگرکی پیوندکاری کا پلان نہیں تو وزیر اعلیٰ کو بلا لیتے ہیں،چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر محکمہ صحت کے پاس کوئی پلان نہیں تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیتے ہیں،پنجاب کے وزیر اعلیٰ درد دل رکھنے والے شخص ہیں،انکی درست رہنمائی ہو تو بہت اچھا کام کرسکتے ہیںسپریم کورٹ نے بچوں کے جگر اور گردوں کی پیوندکاری کی علاج گاہ قائم نہ ہونے پر وزیر صحت پنجاب کو پلان سمیت 6 جنوری کو طلب کر تے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتوں نے ایسے بچوں کو علاج گاہ دینے کی بجائے اورنج لائن ٹرین بنانے کو ترجیح دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں آج تک بچوں کے جگر اور گردوں کے پیوندکاری کی کوئی علاج گاہ نہیں،قابل شرم بات ہے کہ معصوم بچوں کو بچانے کیلئے معاشرہ آج تک کچھ نہیں کرسکا، اورنج ٹرین بھی موجودہ حکومت سے مکمل نہیں ہو رہی،وہ بھی ہم کرا رہے ہیں۔
تازہ ترین