• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ جنوبی پنجاب کا فیصلہ اتفاق رائے سے کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ بزدار،بہاولپور میں کابینہ کا اجلاس ،ڈویژن کیلئے 7ارب کے منصوبوں کا اعلان

بہاول پور‘یزمان(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان احمد بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا فیصلہ اکیلے نہیں‘ اتفاق رائے سے کرنا چاہتے ہیں‘ صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اگلےمالی سال تک فنکشنل ہوجائیگا‘جنوبی پنجاب کومیگاپراجیکٹس دینگے‘ تجاوزات مہم میں بڑے مگرمچھوں کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے‘غریبوں کیخلاف کارروائی کی اجازت نہیں۔وہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اجلاس میں بہاولپورڈویژن کیلئے7ارب کے منصوبوں کےاعلان سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چولستان واٹرسپلائی پائپ لائن کیلئے 36‘ خان پورکیڈٹ کالج کیلئے120‘ چشتیاں سیوریج سکیم کیلئے 210ملین بہاولپورشہراضافی رنگ روڈکی تعمیر کیلئے 10کروڑکی منظوری بھی دی گئی،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےکہا کہ یہاں کےمسائل یہیں حل کرینگےتاکہ لوگوں کولاہورنہ جاناپڑے‘بہاولپور سمیت ہرشہرکےمسائل حل کرناچاہتےہیں‘جہاں جوکمی ہےپوری کرینگے‘چولستان یونیورسٹی اسی سال مکمل ہوجائیگی‘وائس چانسلرکافیصلہ سرچ کمیٹی کریگی۔انہوں نےکہاکہ صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اگلےمالی سال تک فنکشنل ہوجائیگا‘جنوبی پنجاب کومیگا پراجیکٹس دینگے‘ وزیراعلیٰ نےکہاکہ پنجاب حکومت نےبہاولپورمیں کابینہ اجلاس کرکےایک اوروعدہ پورا کیا ہے‘ جنوبی پنجاب کےلوگو ں کا احساس محرومی دورکرینگے‘ پورا پنجاب میرا گھر ہے‘ اپنے گھر کے کونےکونے میں جاؤنگا‘پسماندہ علاقوں کوترقی یافتہ بنائیں گے‘کابینہ کے اجلاس دیگرڈویژنزمیں بھی ہونگے‘مختصرعرصےمیں جوعوامی خدمت کی وہ ٹیم ورک کانتیجہ ہے‘آئندہ بھی اسی جذبےسےآگےبڑھیں گے اورعوام کی خدمت کرینگے‘100روزہ ایجنڈےپرکمیٹیاں اب بھی فعال ہیں‘اہداف پورےکرینگے۔
تازہ ترین